جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ کے بعدپاکستان میں موجود امریکی اہلکاروں پر مزید سکیورٹی پابندیاں لگا دی گئیں

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ کے بعدپاکستان میں موجود امریکی اہلکاروں پر مزید سکیورٹی پابندیاں لگا دی گئیں،تفصیلات کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان میں موجود اپنے حکومتی اہلکاروں پر مزید سکیورٹی پابندیاں لگا دیں ہیں

اور ان کی نقل و حرکت محدود کر دی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی حکومت نے پہلے ہی یکم اگست 2018 سے اپنے شہریوں کو پاکستان میں غیر ضروری سفر کرنے کے حوالے سے متنبہ کر رکھا ہے۔دریں اثناء چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت سے کشیدگی ختم کریں ۔ترجمان وزارت خارجہ لو کنگ نے ریگولر میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے بھارت کے دو جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ1971کی جنگ کے بعد پہلی بار بھارتی جنگجوں نے ایک روز قبل سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے دونوں ملکوں سے طاقت کا مظاہرہ نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔علاوہ ازیں بھارتی حملے کے بعد آئی ایس پی آر کی ٹیم نے صحافیوں کو بالا کوٹ کا دورہ کرایا اور بریفنگ دی۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کی ٹیم نے صحافیوں کو بالا کوٹ کے مضافاتی علاقے کنگڑ نالہ کا دورہ کرایا اور پاک فوج کے کرنل شاہد نے صحافیوں کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔کرنل شاہد نے بتایا کہ جاتے ہوئے بھارتی طیاروں نے چار میزائل آف لوڈ کیے۔ صحافیوں نے دو گھنٹے تک متاثرہ جگہ کا مشاہدہ کیا۔ جہاں صرف چار گڑھے پڑے تھے اور کچھ درخت گرے ہوئے تھے۔اس کے علاوہ علاقے میں دور دور تک آبادی نہیں ہے۔ صرف ایک کچا مکان تھا جس میں دراڑیں پڑ گئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…