جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

علیمہ باجی کی اربوں روپے کی غیر قانونی جائیدادوں کی رسیدیں دینی پڑیں گی،ن لیگ نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 22  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آپ نے سب سے بڑے ڈاکوؤں کو اپنی کابینہ اور پنجاب حکومت میں بٹھارکھا ہے پنجاب کے اسپتال دیکھ کر تو آپ کو شرم آتی ہوگی آپ نے خیبر پختونخوامیں اسپتالوں کاکیاحال کیاآپ جتناشور مچالیں 1 کروڑ نوکریاں اور50لاکھ گھروں کے جھوٹے وعدوں کا جواب دینا پڑیگا،

علیمہ باجی کی اربوں روپے کی غیر قانونی جائیدادوں کی رسیدیں دینی پڑینگی اور آپ کوگیس،بجلی بلوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیناپڑیگا۔وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان آپ نے آج ثابت کردیا کہ آپ کنٹینرکے وزیراعظم ہیں پارلیمنٹ کے نہیںآپ بوکھلاہٹ کا شکارہیں آپ جس منصوبے کے سامنے کھڑے ہو کر تقریر کر رہے تھے وہ بھی نواز شریف کا تحفہ ہے آپ نواز شریف سے متعلق بات کر کے ہر بار اپناقد بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں نوازشریف کا مقابلہ کرنے کیلیے پہلے سچ بولنا پڑتا ہے پھر منتخب وزیراعظم بننا پڑھتا ہے پاکستان کے عوام نے نواز شریف کو 3 باروزیراعظم منتخب کیانوازشریف آپ کی طرح سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں ہیں،مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان آپ اپنی کابینہ کوصرف جھوٹ بولنے کا درس دیتے ہیں آپکی ذہنی پستی کا یہ عالم ہے کہ آپ نے حمزہ شہباز کی بیٹی کی صحت پربھی سیاست کی، جیسے جیسے شہبازشریف عدالتوں سے سرخرو ہو رہے ہیں عمران خان پاگل پن کی طرف جا رہے ہیں،اپنی نااہلی اور نالائقی سے نظرہٹانے کیلیے عمران خان جھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہیں نوازشریف سے کارکردگی میں تو آپ مقابلہ کر نہیں سکتے اسلیے آپ نے انکی صحت پر سیاست کی نوازشریف کے منصوبے چوری کرنیوالا صرف انکی صحت پرسیاست کر سکتاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…