لاہور (آن لائن) مقتول ڈرائیور ذیشان کے بھائی احتشام نے جے آئی ٹی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ احتشام نے اپنے وکیل فرہاد علی شاہ کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں تمام پہلوؤ ں کو منظر عام پر نہیں لایا گیا۔ میڈیا رپورٹس سے علم ہوا ہے کہ میرے بیان کو جے آئی ٹی نے غلط رنگ دیا۔ بیان میں ایسا نہیں کہا کہ مشکوک افراد سے بھائی ذیشان کے رابطے تھے۔
فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ سانحہ ساہیوال ٹیسٹ کیس ہے، انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ جوڈیشل انکوئری30 دنوں میں اپنی رپورٹ مکمل کرکیپیش کرے گی،جس پر مکمل اعتماد ہے۔ مقتول ذیشان کے بھائی نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ اعلیٰ افسران اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔