لاہور (ا ین این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پر اخراجات کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست قانون دان اے کے ڈوگر کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد کی آمد پر عوام کے 20کروڑ خرچ کیے گئے ،300 لگژری گاڑیاں کرائے پر لی گئیں ،ایف 16 اور ایف 17 نے مہمان کو ہوائی
پروٹوکول دیا ،جہازوں کے پروٹوکول آپریشنل پر عوام کے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے ۔درخواست گزار کے مطابق قائداعظم نے وزراء پر عوام کے پیسوں سے چائے پینے پر بھی پابندی عائد کی تھی ،سعودی ولی عہد کے استقبال میں عوامی پیسوں کا ضیاع اسلامی قوانین کے منافی ہے ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت عدالت اخراجات کی تمام تر تفصیلات طلب کی جائیں۔