منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کو امراض قلب سمیت لاحق دیگر امراض اور علاج کے حوالے سے ’’سفارشات ‘‘کی تیاری شروع ،بڑا فیصلہ، حیرت انگیز انکشافات

datetime 17  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) جناح ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف کو امراض قلب سمیت لاحق دیگر امراض اور علاج کے حوالے سے سفارشات کی تیاری شروع کر دی جنہیں حتمی شکل دئیے جانے کے بعد آج(پیر) کے روز وزارت داخلہ کو ارسال کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ

پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل کی سربراہی میں بننے والے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی امراض قلب کی ہسٹری ، اس سے قبل بننے والے میڈیکل بورڈز کی سفارشات اور جناح ہسپتال میں کیے گئے مختلف ٹیسٹوں کی رپورٹس پر مشاورت کر کے سفارشات کی تیاری شروع کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کو دل کی پیچیدہ کورونری آرٹری کی بیماری لاحق ہے اور پنجاب حکومت کی جانب سے اس سے قبل تشکیل دئیے گئے میڈیکل بورڈز نے بھی اس پیچیدہ بیماری کی تشخیص اور تصدیق کی ہے۔ امراض قلب کے ساتھ ساتھ گردوں کی بیماری نے بھی نواز شریف کے علاج کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔سفارشات کے مطابق نواز شریف کو لا حق امراض کا انتہائی احتیاط سے علاج کرنا ہو گا اور سب سے اہم اوربنیادی طور پر نواز شریف کی دل کی شریان اور گردوں کے مسائل بہتر انداز میں حل کرنے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کی سفارشات کو حتمی شکل دئیے جانے کے بعد آ ج ( پیر) کے روزوزارت داخلہ کو ارسال کئے جانے کا امکان ہے اوروزارت داخلہ کے حکام کی جانب سے پنجاب حکومت کو ان سفارشات سے آگاہ کر کے آئندہ کی رہنمائی لی جائے گی۔ جناح ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف کو امراض قلب سمیت لاحق دیگر امراض اور علاج کے حوالے سے سفارشات کی تیاری شروع کر دی جنہیں حتمی شکل دئیے جانے کے بعد آج(پیر) کے روز وزارت داخلہ کو ارسال کئے جانے کا امکان ہے ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…