شاہ محمود قریشی سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات ،پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو بہت بڑی پیشکش کردی گئی

17  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی پیک کے تحت اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے لئے سعودی عرب کو دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ سعودی وزیر خارجہ ملاقات میں خوش تھے ، سی پیک کے نتیجے میں گوادرحب بن جائیگا، اکنامک اسٹریٹجک پارٹنر شپ کاآغاز کریں گے ،

کچھ معاہدوں پر دورے کے دوران جبکہ کچھ پربعدمیں دستخط ہوں گے۔ اتوار کو یہاں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرنے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ سعودی عرب نے مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا۔وزیرخارجہ نے کہاکہ اکنامک اسٹریٹجک پارٹنر شپ کاآغاز کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کچھ معاہدوں پر دورے کے دوران جبکہ کچھ پربعدمیں دستخط ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کوآرڈینیشن کونسل قائم کردی گئی ہے جس کاآفس دفترخارجہ میں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے لئے سعودی عرب اوردیگر ممالک کو دعوت دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سعودی وزیرخارجہ کے سامنے پاکستان کامکمل موقف رکھا ۔ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ ملاقات میں دوطرفہ امورپربات چیت ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ سی پیک کے نتیجے میں گوادرحب بن جائے گا انہوں نے کہاکہ سعودی وزیرخارجہ ملاقات کے دوران بہت خوش تھے اور کہاکہ ابھی ملاقات اسلام آباد میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم امن ، استحکام اور خوشحالی چاہتے ہیں ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی پیک کے تحت اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے لئے سعودی عرب کو دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ سعودی وزیر خارجہ ملاقات میں خوش تھے ، سی پیک کے نتیجے میں گوادرحب بن جائیگا

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…