اسلام آباد (این این آئی) حکومت پاکستان اور سعودی سرمایہ کاروں کے درمیان کے درمیان مذاکرات ہوئے ۔ اتوار کو چیئرمین اے سی ڈبلیو اے پاور گروپ محمد اے ابونییان کی سربراہی میں سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی حکومتی ٹیم سے
مذاکرات ہوئے ۔جس میں اہم فیصلے کئے گئے،وزیر خزانہ اسد عمر نے حکومتی ٹیم کی سربراہی کی۔وزیر توانائی عمر ایوب مشیر تجارت عبدالرازق داؤد چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور دیگر اعلی حکام موجود تھے ۔