پلوامہ حملہ،کیا مقبوضہ کشمیر میں جنازوں کے اٹھنے کا انتظام بھی پاکستان کرتا ہے؟خدشات دورکرنے کیلئے پاکستان نے بھارت کو بڑی پیشکش کردی

16  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت ماضی میں بھی بغیر تحقیق کے الزام تراشی کرتا رہا ہے ،بے بنیاد الزام تراشیوں سے نا ماضی میں کچھ حاصل ہوا نہ مستقبل میں حاصل ہو گا۔ امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویومیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پلوامہ میں جانی نقصان پر صدمہ ہوا،

یہ افسوسناک واقعہ جس میں جانیں ضائع ہوئیں لوگ زخمی ہوئے یہ ہمارا ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد ہندوستان نے بغیر تحقیق کے ردعمل دیا۔ہندوستان ماضی میں بھی بغیر تحقیق کے الزام تراشی کرتا رہا ہے۔بے بنیاد الزام تراشیوں سے نا ماضی میں کچھ حاصل ہوا نہ مستقبل میں حاصل ہو گا۔انہوں نے کہاکہ اگر ہندوستان کے پاس ثبوت ہے تو پیش کریں پاکستان تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی بھارت کی خام خیالی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت اس میں ماضی میں بھی ناکام ہوا ہے اور مستقبل میں بھی ناکامی کا سامنا کرے گا۔ انہوں ن ے کہاکہ بھارت کو خود دیکھنا چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے احتجاج کی وجوہات کیا ہیں؟۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہزاروں کی تعداد میں خواتین کو مقبوضہ وادی میں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ کیا مقبوضہ کشمیر میں جنازوں کے اٹھنے کا انتظام کی پاکستان کرتا ہے۔انہوں ن ے کہاکہ پاکستان چاہے بھی تو یہ نہیں کرسکتا۔انہوں ن ے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نالہ ہیں وہ اپنی مرضی اور منشا سے احتجاج کیلئے نکلتے ہیں،ہندوستان اپنی پالیسی اور رویے سے کشمیر کو کھو رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت ماضی میں بھی بغیر تحقیق کے الزام تراشی کرتا رہا ہے ،بے بنیاد الزام تراشیوں سے نا ماضی میں کچھ حاصل ہوا نہ مستقبل میں حاصل ہو گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…