جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

خواجہ سعد رفیق شدید تکلیف میں مبتلا ہوگئے،مسلسل ایک ہفتے سے جیل انتظامیہ کو اس کی شکایت کر رہا ہوں لیکن ۔۔۔! جیل انتظامیہ پر الزام عائد کردیا

datetime 16  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق جیل میں ٹانگ کے شدید درد میں مبتلا ہو گئے ۔ گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میری ٹانگ میں بہت پرانا درد ہے جو دوبارہ نکل آیا ہے ۔ میں مسلسل ایک ہفتے سے جیل انتظامیہ کو اس کی شکایت کر رہا ہوں اور ایک ہفتے بعد ڈاکٹر نے آکر میری ٹانگ کی سوجن کا جائزہ لیا ہے ۔

دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت ایک خوش آئند فیصلہ ہے،انشا اللہ ہمیں بھی بہت جلد انصاف ملے گا ،ہمیں آپ نے پکڑ لیا ہے لیکن کسی کی عزت کا خیال تو ہونا چاہیے، حکومت جو کر رہی ہے وہ درست نہیں، ہمیشہ ان کی حکومت نہیں رہنی،اتنی پرانی جیل ہے کہ ساری ساری رات چھت سے چونا منہ پر گرتا ہے، فواد چوہدری دو دن جیل آ کر رہیں تو انہیں لگ پتہ چل جائے گا۔ احتساب عدلت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹانگ میں شدید درد ہے ،کل ایک ڈاکٹر صاحب آئے تھے جنھوں نے مجھے چیک کیا ،پولیس سے خصوصی درخواست کی تھی کہ ہمیں ذاتی گاڑی فراہم کی جائے جیسے نیب والے بھی لاتے رہے ہیں لیکن انہوں نے ہماری بات نہیں سنی،ہمیں بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا کہ 60سال پرانی لگ رہی تھی ،جیل سے یہاں آنے میں ایک گھنٹہ لگ گیا اور بکتر بندگاڑی میں جھٹکے لگنے سے میری ٹانگ کے درد میں اضافہ ہو گیا،ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب پولیس اس کی ذمہ دار ہیں ،پنجاب پولیس کے پاس ایک سے ایک گاڑی موجود ہے،پولیس کے رویے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو نوٹس لینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس ہمیں ہتھکڑی لگا کر لانا چاہتی تھی جو بالکل غلط ہے،ہم نے ہمیشہ تعاون کیا ہے اور خود پیش ہوتے رہے ہیں،ڈھائی ماہ سے بغیر کسی ثبوت کے ہم جیل کاٹ رہے ہیں۔ فواد چوہدری کہتا ہے کہ ہم فائیو سٹار جیل میں رہ رہے ہیں،

ان سے کہتا ہوں کہ آ کر میرے ساتھ جیل میں 2دن گزار کر دیکھیں تو انہیں لگ پتہ چل جائے گا،اتنی پرانی جیل ہے کہ ساری ساری رات چھت سے چونا منہ پر گرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ نے پکڑ لیا ہے لیکن کسی کی عزت کا خیال تو ہونا چاہیے، حکومت جو کر رہی ہے وہ درست نہیں، ہمیشہ ان کی حکومت نہیں رہنی۔ سعد رفیق نے کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔ بہت جلد ہم دونوں بھائی درخواست ضمانت دائر کرنے جا رہے ہیں،

ہمیں یقین ہے ککہ انشا اللہ بہت جلد انصاف ملے گا ۔خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بھی تشویس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف عارضہ قلب کے پرانے مریض ہیں ان کا علاج میں تاخیر کی جا رہی ہے جو تشویشناک امر ہے ۔نواز شریف کا جو علاج کیا جارہا ہے اس سے مطمئن نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت نے پاکستان ریلوے کا برا حال کر دیا ہے ،تحریک انصاف کے وزراء کو جھوٹ سے کام نہیں لینا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…