پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قرض کے کنٹرول کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنالیا ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 16  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) توانائی میں اصلاحات کا کام کرنے والے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے بجلی پیدا کرنے والے سرکاری اور نجی اداروں کے غیر مستحکم مالی معاملات کو توانائی کے شعبے کے قرض سے دور رکھنے کے لیے حکومت مزید 200 ارب روپے (ایک ارب 44 کروڑ ڈالر) قرض لینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔مقامی میڈیا نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان کی معیشت اور معاشرہ ایک دہائی سے بجلی کی کمی کا شکار رہا ہے،

جس نے اس کے مینوفکچرنگ کے شعبے کو کمزور کردیا اور 20 کروڑ 80 لاکھ افراد کے اس جنوبی ایشائی ملک کے ووٹر میں غصہ پایا جاتا ہے۔اگرچہ گزشتہ 12 ماہ میں بجلی کی کمی ختم ہوگئی ہے تاہم برسوں کی بدانتظامی اور سبسڈیز کے لیے مالی کمی نے بجلی کے شعبے کے بقایا جات یا گردشی قرض کو بڑھا کر 14 کھرب روپے (10 ارب 1 کروڑ ڈالر) تک پہنچا دیا ہے۔انڈیپنڈینٹ پاور پروڈیوسز (آئی پی پیز) حکومت کی جانب سے تاخیر سے ادائیگیوں پر غصہ ہیں اور وہ مالی مسائل کے حوالے سے خبردار کرچکے ہیں جبکہ دوسری جانب ماہرین اقتصادیات نے خدشہ ظاہر کیا کہ بڑھتا ہوا گردشی قرضہ پاکستان کے مالیاتی خسارے کو مزید بڑھا دے گا، جو بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ساتھ جاری بیل آؤٹ مذاکرات کا ایک اہم حصہ ہے۔پاکستان کی جانب سے توانائی کے شعبے میں موجود مالی بحران کو کم کرنے کے لیے اسلامک بانڈ کے ذریعے 200 ارب روپے لیے گئے تھے تاہم صورتحال یہ کہتی ہے کہ اس میں مزید رقم کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے توانائی اصلاحات پر بنائی گئی ٹاسک فورس کے سربراہ ندیم بابر نے بتایا کہ حکومت اپریل تک مزید 200 ارب روپے کا مزید قرض لے کر بجلی کی پیداواری کمپنیوں پر مالی دباؤ کم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کل 400 ارب بقایا رقم کو صفر تک نہیں لائیگا لیکن یہ اس مقام تک استحکام کردے گا جہاں کوئی جنریٹر بند کرنے کے خطرے یا لکویڈٹی کے مسائل کا سامنا نہیں کریگا۔ ندیم بابر کے مطابق حکومتی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے کہ وہ کس طرح توانائی کے بقایاجات سے نمٹنے کے بارے میں دوبارہ سوچتے ہیں اور یہ عمل وسیع پیمانے پر اصلاحات کے نفاذ کے لیے حکومت کو ایک کھلا ماحول فراہم کریگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت آئی پی پیز کی بیلنس شیٹ سے توانائی کے شعبے کے بقایا جات کو حکومتی ملکیت میں شامل تقسیم کارکمپنیوں کی بیلنس شیٹ پر لاکر رقم بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…