کراچی(این این آئی) پورٹ قاسم ایل این جی ٹرمینل کو مرمتی کام کے لیے 60 گھنٹوں کے لیے بند کردیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں گیس بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر گیس بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے، پورٹ قاسم ایل این جی ٹرمینل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم اینگرو ایل این جی ٹرمینل 60 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ایل این جی ٹرمینل کو مرمتی کام کے لیے بند گیا ہے،
ٹرمینل جمعرات کی صبح 8 بجے سے ہفتے کی رات 8 بجے تک بند رہے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرمینل کی بندش کی وجہ سے یومیہ 660 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی سپلائی نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابقٹرمینل کی بندش کے سبب پنجاب کے لیے گیس سپلائی میں تقریباً 600 ملین مکعب فٹ گیس کی قلت ہو جائیگی اور اس کمی کو پورا کرنے کے لیے پاکستان گیس پورٹ ٹرمینل سے 200 ملین مکعب فٹ اضافی گیس سپلائی سوئی نادرن کے لیے شروع کردی گئی ہے۔