اسلام آباد ( آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں یونیورسٹی خالی کروالی گئی ہے جو پہلے وزیر اعظم ہاؤس تھا ، اس دورے پر پاکستان کا پانچ ارب روپے خرچ ہورہاہے جو عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں یونیورسٹی خالی کروالی گئی ہے
جو پہلے وزیر اعظم ہاؤس تھا ، اس دورے پر پاکستان کا پانچ ارب روپے خرچہ ہورہاہے جو عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ16فروری کو سعودی ولی عہد آرہے ہیں جبکہ 18فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہورہاہے ، اس لئے وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں آکر بتانا چاہئے کہ سعودی ولی عہد کس قیمت پر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کامقصد کیاہے ؟عمران خان اس معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں۔