جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

طالبان کا غیر متوقع طور پر پاکستان میں امریکہ سے مذاکرات کا اعلان ،طالبان کا وفد عمران خان سے بھی ملاقات کریگا،دورہ کی تفصیلات جاری

datetime 14  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اورطالبان کے درمیان مذاکرات 18فروری سے اسلام آباد میں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان طالبان کا وفد وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پا کستا ن سے پاک افغان تعلقات اور افغان مہاجرین سے متعلق امور پر بھی بات ہو گی۔طالبان ترجمان کے مطابق 18فروری کو ہونے والے مذاکرات پاکستانی حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر دی گئی دعوت پر ہوں گے۔ اعلامیہ کے مطابق ان مذاکرات کے ایک ہفتے بعد 25فروری کو دوحہ میں مذاکرات میں ہوں گے ۔دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ امریکا کے افغانستان سے فوج نکالنے سے کوئی خلا پیدا نہیں ہوگا اور نہ افغانستان عدم استحکام کا شکار ہوگا، طالبان داعش کے خلاف تعاون کرسکتے ہیں، ماسکو میں افغان مذاکرات قومی مفاہمت کا آغاز ہے۔ روس چاہتا ہے کہ افغان صدارتی انتخابات میں طالبان کے نمائندے حصہ لیں۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام نے امریکا کے نکل جانے پر افغانستان کے عدم استحکام کے خدشات کو مسترد کردیا ہے۔ اگر امریکا طالبان کے ساتھ فوج نکالنے کا معاہدے میں ناکام رہا تو وہ چند سال تک افغانستان میں رہ سکتا ہے لیکن آخر انہیں جانا ہوگااور وہ وقت ذلت آمیز ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…