پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئندہ عام انتخابات پرانے طریقہ کار پر ہی ہوں گے یا الیکٹرانک ووٹنگ ہوگی؟الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 12  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال(این این آئی) ایڈیشنل ڈائریکٹر الیکشن کمیشن آف پاکستان چوہدری ندیم قاسم نے کہا ہے کہ فوری طور پر الیکٹرانک ووٹنگ کی کوئی گنجائش نہیں البتہ اگلے عام انتخابات مزید شفاف کرانے کیلئے فارم45کے حوالے سے حالیہ انتخابات میں جو صورتحال پیدا ہوئی تھی اس کو مزید بہتر بنا رہے ہیں اور آئندہ الیکشن میں فارم45ہر پولنگ ایجنٹ کو پولنگ اسٹیشن کے اوپر ہی فراہم کیا جائے گا۔

جبکہ الیکشن نتیجے کو پولنگ اسٹیشن سے فوری طور پر ریٹرننگ افسر کو براہ راست فراہم کرنے کے مزید بہتر اقدامات کررہے ہیں۔ یہ بات ایڈیشنل ڈائریکٹر الیکشن کمیشن آف پاکستان چوہدری ندیم قاسم نے جناح ہال چکوال میں میڈیا اور انتخابی مبصرین کیساتھ منعقد کیے جانے والے شفاف انتخابات کیسے ممکن ہوں سیمینار میں بتائی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید غلام محی الدین شاہ، یو این ڈی پی کے قاسم جنجوعہ ، میڈم مریم ،الیکشن آفیسر محمد عرفان بھی موجود تھے۔ جبکہ سیمینار میں میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ تنظیم فافین ،تنظیم پودا،تنظیم عورت فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک1985سے2018کو جو 9انتخابات ہوئے ہیں ان میں سوائے1993کے باقی تمام انتخابات پر انگلیاں اٹھی ہیں اور ان کے شفاف ہونے پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہونگے ملک میں ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے اور موجودہ افراتفری شفاف انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔ خواجہ بابر سلیم نے تجویز کیا کہ اس حوالے سے فوج کو آئینی کردار دیتے ہوئے چند اور اہم معاملات کے علاوہ شفاف الیکشن کرانے کی ذمہ داری بھی فوج کو دی جانے چاہیے۔ سیمینار میں عاطف عباس، ناہیدہ عباسی، محمد اشرف ملک، چکوال الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ضلع چکوال کے چیئرمین امیر عباس منہاس، تنظیم فافن کے عبدالماجد، ریجنل یونین آف جرنلٹس کے عبدالغفور منہاس،ثقلین یٰسین، فیصل اعوان، ثاقب عباس، عارف محمود نے بھی مختلف تجاویز پیش کیں

جبکہ سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تابندہ امجد نے بھی تجویز پیش کی کہ میڈیا کو جاری ہونے والے ایکریڈیشن کارڈ کو عزت دی جائے اور پولنگ اسٹیشنوں پر ان کے داخلے کو یقینی بنایا جائے۔ اڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری ندیم قاسم نے مزید کہاکہ ان شاء اللہ آنے والے عام انتخابات میں الیکشن کو مزید شفاف بنانے کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریذائڈنگ آفیسر کے پاس مکمل اختیارات ہیں مگر یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ پریذائڈنگ آفیسر اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے گھبراتے ہیں جس کی وجہ سے کافی مسائل پیدا ہوئے ہیں اور اس صورتحال کو آنے والے انتخابات میں مزید بہتر بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…