پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پہلی مرتبہ ایک وزیراعظم آئی ایم ایف کے پاس جا رہا ہے ‘عمران خان انتہائی پریشان ہیں ،خواجہ آصف نے انتہائی سنگین دعویٰ کردیا

datetime 10  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے سابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک وزیراعظم آئی ایم ایف کے پاس جا رہا ہے ‘ عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد اپنے ایک بھی نعرے پر عمل نہیں کیا‘حکومت نواز شریف کی بیماری کا سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے‘ شہباز شریف کو پی اے سی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا ‘ہم کنٹینر پر چڑھ کر نظام منجمد نہیں کرنا چاہتے ‘

خارجہ پالیسی درست سمت میں نہیں جارہی ‘ این آر او صرف وزیر اعظم کی ہمشیرہ کو دیا گیا ہے‘ عمران خان انتہائی پریشان ہیں ۔اتوار کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نواز شریف کی بیماری کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے حالانکہ دل کے مرض کیلئے ڈاکٹروں کے بورڈ نے جو رائے دی ہے اسے تسلیم کیا جانا چاہئے ۔ لیکن بدقسمتی سے بیماری کا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ حکومت خود اپنی دشمن ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا مگر حالات ضرور بگڑ جائیں گے کیونکہ ہم کنٹینر پر نہیں چڑھنا چاہتے ہیں اور اس نظام کو بھی منجمد نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہاکہ پہلی مرتبہ ایک وزیر اعظم آئی ایم ایف کے پاس جا رہا ہے حالانکہ ماضی میں عمران خان نے خود کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر ہے کہ خودکشی کر لوں ۔ عمران خان جو کچھ بھی 22 سال میں کہا کہ اس میں ایک پوائنٹ پر بھی عملدرآمد نہیں کیا ۔ سابق وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ بیوروکریسی کو کام نہیں کرنے دیا جا رہا اور خارجہ پالیسی بھی درست سمت میں نہیں جا رہی ۔ ایک وزیر کہا رہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوش یادیو کو بھیج دیا گیا ہے

جیسا وزیر اعظم ویسے اس کے وزیر ہیں ۔ حکومت اب تک 1400 ارب روپے کے نوٹ چھاپ چکی ہے نظام کو خطرہ ہے اور ہمیں بھی تحفظات ہیں لیکن پھر بھی ہم نظام کو چلتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔ این آر او کے سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہاکہ این آر او صرف وزیر اعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کو دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ڈر لگتا ہے کہ کہیں دیرینہ دوست ہم سے ناراض نہ ہو جائیں ۔ خواجہ آصف نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان کے لہجے سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ انتہائی پریشان ہیں کیونکہ چھ ماہ میں حکومت نے صرف پرانے منصوبوں پر تختیاں لگائی ہیں ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…