اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن عمران خان کو خاندانی طور پر ورثے میں ملی ہے ،جو خود چندے اور چوری سے گذارا کرتا ہو عوام کو کیا دے گا، ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ
کٹھ پتلی طوطا کہانیوں سے عوام کو مزید گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ آصف زرداری پر الزام تراشی کرنے والوں کو ہمیشہ شرمندگی نصیب ہوئی ہے۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ لندن اور سوئس عدالتوں میں آصف زرداری پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ کرپشن عمران خان کو خاندانی طور پر ورثے میں ملی ہے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کے والد پر کرپشن کا الزام ثابت ہوا تھا۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان اپنی بہن سمیت چندے کے پیسے چوری کرنے میں پکڑے گئے ہیں۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ عبدالستار ایدھی بھی عمران خان کے گھناؤنی کردار کو بے نقاب کر چکے جن پر کرپشن کے الزامات تھے وہ آج عمران کے سر کے تاج بنے ہوئے ہیں۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ ضیاء اور مشرف دور کی باقیات نے بھی احتساب کو انتقام کا ذریعہ بنایا ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ کٹھ پتلی حکمران خود چوری کیئے ہوئے چندے پر پل رہے ہیں ۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ جو خود چندے اور چوری سے گذارا کرتا ہو عوام کو کیا دیگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن عمران خان کو خاندانی طور پر ورثے میں ملی ہے ،جو خود چندے اور چوری سے گذارا کرتا ہو عوام کو کیا دے گا، ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کٹھ پتلی طوطا کہانیوں سے عوام کو مزید گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔