کراچی (آن لائن) فکس اٹ سے مشہور عالمگیر خان ایم این اے بننے کے بعد حلقے سے غائب ہوگئے حلقے میں کھلے گٹر ‘ کچرے کے ڈھیروں سے شہری عاجز آگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں کھلے مین ہولز پر فکس اٹ لکھنے کے بعد شہرت پانے والے عالمگیر خان 2018 ء کے عام انتخابات میں رکن اسمبلی توبن گئے مگر اب حلقے کے عوام سراپا احتجاج ہیں کہ وہ حلقے سے غائب ہوگئے ہین اور نظر بھی
نہیں آتے عالمگیر خان کے اپنے حلقے میں آج کھلے مین ہولز درجنوں کی تعداد میں ہیں اور جگہ جگہ کچرے کچرے کے ڈھیر ہیں اور حلقہ مسائل کی آماجگاہ بنا ہو ہے عوام کا کہنا ہے کہ عالمگیر خان بتائیں وہ مسائل کو کب فکس کریں گے دوسری جانب عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ کچھ مسائل ایسے ہیں جہاں وفاق کا اختیار نہیں ہے وہ احتجاج تو کرتے ہین جلد وہ مسائل کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سے بات کریں گے۔