ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

مسئلہ کشمیر، پاکستان کی پالیسی میں بڑی تبدیلی،مذاکرات کی دعوت اب نہیں دی جائے گی،نئی حکمت عملی اختیار کرلی

datetime 5  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت پر اندرونی اور بیرونی طور پر اتنا دباؤ آئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر پر اپنی پالیسیوں کی ناکامی تسلیم کرے تاہم اس حوالے سے بھارتی حکومتی جماعت ( بیجے پی) کی پالیسیاں واضح ہیں۔ہم بھارت سے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے بھیک نہیں مانگیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ موجود ہے

جس میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیں اور اقوام متحدہ کے مشن کو حقائق جاننے کیلئے مقبوضہ کشمیر جانا چاہئے اس سے پاکستان کے موقف کی تائید ہو ئی ہمیں اپنے موقف سے مسئلہ کشمیر کو امریکہ اور یورپ سمیت دیگر ممالک پر واضح کرنا ہے حق کی ہمیشہ فتح ہوتی ہے تاہم اس میں وقت لگتا ہے ایک دن ہم مسئلہ کشمیر کے حل پر ضرور پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آزادی کی تحریک زور پکڑتی جارہی ہے ہندوستان تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے پاکستان مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتا ہے مگر ہندوستان جب کشمیر پر دوطرفہ مذاکرات سے انکار کرتا ہے تو ہمیں دیگر فریقین کی جانب دیکھنا پڑتا ہے تاہم دوطرفہ طریقے سے بھی معاملات حل کیے جا سکتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہندوستان پر اندرونی اور بیرونی طور پر اتنا دباؤ آجائے کہ ہندوستان کشمیر کے معاملے پر اپنی پالیسیوں کی ناکامی تسلیم کرے۔ مسئلہ کشمیر کا حل پرامن مزاکرات اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہی ممکن ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ90کی دہائی میں میڈیا اتنا وسیع نہیں تھا تو

بھارت وہاں ہونے والا ظلم چھپانے کی کوشش کرتا تھا آج بھی بھارت وہاں انٹرنیٹ سروس سمیت ابلاغ کے اداروں کو بند کر رہا ہے لیکن وہاں آزادی کی تحریک ضرور پکڑ رہی ہے ہندوستان کی کشمیر پر قبضے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں، بھارت کی آئندہ آنے والے حکومت سے پتا چلے گا کہ ان کی کشمیر کے حوالے سے کیا پالیسی ہے۔ بی جے پی کی پالیسیاں تو واضح ہیں ہم چاہتے ہیں کہ

مسئلہ کشمیر کا حل پرامن مزاکرات سے نکلے مگر اگر بھارت نہیں چاہتا تو ہم مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیر کا حل چاہتی ہے وہ بھارت کو پاکستان سے مزاکرات کا بار بار مشورہ دیتے ہیں مجھے امید ہے کہ بھارت کی نئی حکومت پر دوبارہ مسئلہ کشمیر کے حل پر پاکستان سے مزاکرات کیلئے دباؤ آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…