اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت آج (بدھ کو) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ کرے گا گزشتہ سماعت پر عدالت نے نیب اور سپرنٹنڈنٹ
کوٹ لکھپت جیل کو نوٹس جاری کیا تھا نواز شریف کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور انھیں گردوں کا مرض بھی لاحق ہے لہذا علاج کے لیے طبی بنیادوں پر رہائی دی جائے العزیزیہ سٹیل مل میں نواز شریف کو سات سال قید بامشقت سنائی گئی تھی ۔بشارت راجہ