اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں بڑا اضافہ، نیا ریکارڈ بن گیا

datetime 4  فروری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روززبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی41200،41300،41400،41500اور41600کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں83ارب89 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت11فیصدزائد جبکہ67.11فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔کراچی اسٹاک ایکسچنیج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج اور

حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،توانائی،سیمنٹ اورکیمیکلزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس41632پوائنٹس کی بلند سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم اتارچڑھاؤکے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل سارا دن برقراررہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس501.68پوائنٹس اضافے سے41614.39پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر374کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے251کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،105کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں83ارب89کروڑ38لاکھ65ہزار43روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر82کھرب54ارب78لاکھ56ہزار35روپے ہوگئی۔پیرکومجموعی طور پر25کروڑ41لاکھ8ہزار750شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت2کروڑ51لاکھ88ہزار60 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت390.00روپے اضافے سے8900.00روپے اور

یونی لیورفوڈزکے حصص کی قیمت349.99روپے اضافے سے7349.99روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت170.44روپے کمی سے3238.36روپے اورآئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت85.00روپے کمی سے1615.00روپے ہوگئی ۔پیرکوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ98لاکھ40ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت28پیسے اضافے سے13.83روپے پرجبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ76لاکھ2ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت20پیسے اضافے سے6.68روپے ہوگئی۔پیر کوکے ایس ای30انڈیکس261.77پوائنٹس اضافے سے19999.54پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1189.57 پوائنٹس اضافے سے69798.65پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس2181.81پوائنٹس اضافے سے30107.80پوائنٹس پر بند ہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…