جوہانسبرگ(آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید ریلی کی شکل میں پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئے، شائقین کے پاکستان زندہ باد کے نعرے، غیر ملکی بھی محظوظ ہوتے رہے شائقین کرکٹ نے فیصل جاوید کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ، وہ آج پیر کے روز ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے وزیراعظم کا دستخط شدہ بیٹ اور بال نیلام کی جائے گی
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے کرکٹ سٹیڈیم کے اطراف ریلی نکالی، فیصل جاوید ریلی کی شکل میں پاکستان اورجنوبی افریقی کرکٹ ٹیموں کے مابین جاری میچ دیکھنے پہنچے تو شائقین نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ سٹیڈیم میں موجود غیر ملکی بھی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے خوب محظوظ ہوئے جبکہ شائقین کرکٹ نے فیصل جاوید کے ساتھ سلفیاں بنوائیں اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کا جو ش و جذبہ قابل دید ہے سینیٹر فیصل جاوید آج ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کریں گے جس میں وزیرعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ اور بال نیلام کی جائے گی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم وزیراعظم و چیف جسٹس دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں جمع کروائی جائے گی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی تقریب میں موجود ہوں گے تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید ریلی کی شکل میں پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئے، شائقین کے پاکستان زندہ باد کے نعرے، غیر ملکی بھی محظوظ ہوتے رہے شائقین کرکٹ نے فیصل جاوید کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ، وہ آج پیر کے روز ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے وزیراعظم کا دستخط شدہ بیٹ اور بال نیلام کی جائے گی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے کرکٹ سٹیڈیم کے اطراف ریلی نکالی