بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

بازو مروڑنا جانتا ہوں، کالا باغ ڈیم کی بھی اسٹڈی کروں گا اور پھر ۔۔۔! وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 2  فروری‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کے سفر پر چل پڑا ہے، مہمند ڈیم کا افتتاح جلد کیا جائے گا، اپوزیشن مہمند ڈیم کو بھی کالا باغ ڈیم کی طرح متنازعہ بنانا چاہتی تھی، بازو مروڑنا جانتا ہوں، کالا باغ ڈیم کی بھی اسٹڈی کروں گا۔ یہ باتیں انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر برطانوی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خصوصا مراد علی شاہ سے اچھی کوارڈینیشن ہے، عمران خان کی ہدایت کے مطابق ہم سندھ حکومت کا بازو بننا چاہتے ہیں تاکہ کراچی اور سندھ کی خدمت کی جاسکے۔ پیپلز پارٹی سے مخالفت اور انا کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے، یہ حقیقت ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور ہمیں مل کر چلنا، وفاقی وزرا کے بیانات غلط نہیں ہیں مگر احتساب کا عمل آزاد ادارے کررہے ہیں اور یہ کریڈٹ میں نہیں لے سکتا، حکومت اور پیپلز پارٹی کو ایک پیچ پر آنا ہوگا۔ فیصل واڈا نے کہا کہ کئی معاملات میں اٹھارویں ترمیم آڑے آجاتی ہے جو صوبائی اختیار کا معاملہ ہے، البتہ میں اپنے حلقے میں سرکاری خزانے پر بوجھ ڈالے بغیر آر او پلانٹس، شیلٹر ہوم، اسکول اور دیگر منصوبے شروع کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں، مہمند ڈیم کا افتتاح جلد کیا جائے گا، اپوزیشن نے تو اسے بھی کالا باغ ڈیم کی طرح متنازعہ بنانے کی کوشش کی تھی مگر جہاں ملک اور قوم کے مفاد کا معاملہ ہو میں بازو مروڑنا جانتا ہوں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر میں ڈاکٹر بھی ہوں، کالا باغ ڈیم کو بھی اسپتال پہنچائیں گے تاکہ اس کی سانسوں کو چیک کیا جاسکے، ایک پاکستانی کی حیثیت سے کالا باغ ڈیم کی اسٹڈی ضرور کروں گا تاکہ جان سکوں کے آخر مسئلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی سربراہی میں ملک آگے بڑھ رہا ہے، اب امریکا بھی پاکستان سے مذاکرات کررہا ہے۔ قبل ازیں برطانوی وفد نے فیصل واڈا کو کرکٹ کے موضوع پر لکھی گئی کتاب پیش کی، وفد کے ارکان نے کہا کہ ماضی میں پاکستان میں امان و امان کی صورتحال خراب تھی مگر اب پاکستان بدل چکا ہے، تبدیلی نظر آرہی ہے، سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو یہاں آنے میں اب کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔ فیصل واڈا نے بھی وفد کے ارکان میں شیلڈز تقسیم کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…