اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے گذشتہ 13 ماہ کے دوران 298 ارب روپے کی ریکوریاں کر لیں۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ بد عنوانی کا خاتمہ اب قوم کی آوازبن گیا ہے۔ نیب نے اپنے علاقائی دفاترمیں شکایات
سیل قائم کئے ہیں جبکہ تاجروں کی شکایات سننے کے لئے ایک علیحدہ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے۔قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ریکور کی جانے والی رقم کو قومی خزانے میں جمع کروادیا گیا ہے،کرپشن کیخلاف مہم جاری رہے گی ۔



















































