جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک کے مختلف شہروں میں زمینوں کے نظر ثانی شدہ نرخ جاری،اب اسلام آباد اور کراچی کے مہنگے ترین علاقے کون سے ہیں؟ نوٹیفکیشن جاری 

datetime 1  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن) ملک کے مختلف شہروں میں زمینوں کے نظر ثانی شدہ نرخ جاری کر دے گئے ایف بی آر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا سیکرٹری سیون اسلام آباد کا مہنگا ترین سیکٹر، ڈی ایچ اے کراچی کے نرخوں میں 100 فی صد اضافہ کر دیاگیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے اڑھائی سال بعد ملک کے 20 شہروں کے نظرثانی شدہ نرخ جاری کر دیے ہیں اورزمینوں کے نظر ثانی شدہ نرخوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے

جس کے مطابق کراچی ڈی ایچ اے سول لائنز باتھ ہائی لینڈ کے رہائشی علاقے، کلفٹن کوارٹر ، گارڈن ریٹ کوارٹر ، گلشن اقبال ، کے ڈی اے اور کراچی کو آپرٹیو کا رہائشی علاقہ عبداللہ ہارون روڈ، الہلال ، آرٹلری میدان، بند کوارٹر اے ون جبکہ بزنس روڈ ، فاطمہ جناح کالونی ون کٹیگری میں شامل ہیں اے ون کٹیگری میں رہائشی اوپن پلاٹ کی قیمت 42 ہزار فی مربع گز مقرر کی گئی ہے جبکہ رہائشی بلڈ اپ جائیداد کی قیمت 48 ہزار فی مربع گز مقرر کی گئی ہے اے ون اوپن کمرشل پلاٹ کی قیمت ایک لاکھ 20 مربع گز اور بلڈ اپ پراپرٹی کی قیمت 81 ہزار فی مربع گز مقرر کی گئی ہے کراچی میں بزنس کی کٹیگریز 9 سے بڑھا کر 11 کر دی گئی ہے اور دریگر علاقوں میں زمین کی قیمت 20 فی صد بڑھائی گئی ہے اسلام اباد میں سیکٹر سیون سب سے مہنگا رہائشی علاقہ قرار دیا گیا ہے جہاں پررہائشی پراپرٹی کی قیمت 68 ہزار 580 روپے فی مربع گز مقرر کی گئی ہے سیکٹر ایف 6 اور ایف سیون میں 58 ہزار 260 ایف ٹین میں 50 ہزار 460 آئی 15 میں 8 ہزار 208 روپے فی مربع گز مقرر کی گئی ہے اس کے علاوہ بہالپور ساہیول ، سرگودھا ، ملتان، سکھر ، حیدرآباد مردان اورایپٹ آباد کے لئے بھی جائیدادوں کے لئے نرخ مقرر کئے گئے ہیں۔  زمینوں کے نظر ثانی شدہ نرخ جاری کر دے گئے ایف بی آر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا سیکرٹری سیون اسلام آباد کا مہنگا ترین سیکٹر، ڈی ایچ اے کراچی کے نرخوں میں 100 فی صد اضافہ کر دیاگیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…