اسلام آباد( آن لائن) شماریات بیورو نے کہا ہے کہ اس سال مہنگائی 7.19 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی 2018 سے جنوری 2019 تک مہنگائی 6.21 بڑھی۔ شماریات بیورو کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر کی نسبت جنوری میں مہنگائی میں
1 فی صد اضافہ ہوا سال بھر میں مہنگائی 7.19 فی صد بڑھی جبکہ جولائی 2018 سے جنوری 2019 تک مہنگائی 6.21 فی صد بڑھی ہے ایک سال میں گیس کی قیمت میں 85 فی صد اور بسوں کی کرایوں میں 50 فی صد اضافہ ہو اہے۔