نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں توسیع چند ممالک کے بجائے تمام ممالک کے مفاد میں ہونی چاہیے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اصلاحات پر جاری مذاکرات میں پاکستانی مندوب نے اصولی موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ چند
ممالک کی مستقل رکن بننے کی خواہش اس مذاکراتی عمل کو کامیاب نہیں ہونے دے رہی۔ملیحہ لودھی نے سوال کیا کہ کیا مزید مستقل اراکین سلامتی کونسل کو غیر فعال نہیں بنا دیں گے؟انہوں نے کہا کہ جمہوری اصولوں پر منتخب غیر مستقل اراکین سلامتی کونسل کو شفاف، فعال اور موثر بنانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔