جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

مریم اورنگزیب کی حج اخراجات میں اضافہ کی شدید مذمت

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حج اخراجات میں اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن )کے دور میں قربانی سمیت سرکاری حج دو لاکھ ترانوے ہزار تھا،نواز شریف حکومت نے ہر حاجی کو چالیس ہزار روپے کی سبسڈی دی تھی،عمران حکومت کو حاجیوں کو کوئی رعایت اور سہولت دینے کی توفیق نہیں مل سکی،عالمی سطح پر تیل کی

قیمتوں میں کمی کا فائدہ حجاج کرام کو نہیں دیا گیا جو قابل افسوس ہے۔ ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ موجودہ حکومت نے حج اخراجات کو مسلم لیگ ن کے دور سے دوگنا کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے حج اخراجات میں ایک لاکھ چھپن ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حج 2018 میں قربانی کے بغیر حج اخراجات دو لاکھ اسی ہزار تھے،مسلم لیگ (ن )کے دور میں قربانی سمیت سرکاری حج دو لاکھ ترانوے ہزار تھا،نواز شریف حکومت نے ہر حاجی کو چالیس ہزار روپے کی سبسڈی دی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران حکومت نے صفر سبسڈی دینے کے بعد سرکاری حج اخراجات چار لاکھ سینتالیس ہزار کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے عوام کو سہولیات دیں لیکن پھر بھی اس پر کرپٹ ہونے کی تہمت لگائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے دور میں حجاج کرام کو معیاری مفت کھانا فراہم کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پہلی بار ایسا ہوا تھا کہ مسلم لیگ (ن )کے دور میں سرکاری اسکیم پر جانے والے حجاج کرام کو پرائیویٹ اسکیم کے مقابلے میں زیادہ بہتر صورت دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )نے کم پیسوں میں زیادہ با سہولت حج کا انتظام کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ حرم کے قریب حجاج کرام کو رہائش گاہیں فراہم کی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے نواز شریف حکومت کو حاجیوں کی خدمت اور انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی کی توفیق دی تھی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران حکومت کو حاجیوں کو کوئی رعایت اور سہولت دینے کی توفیق نہیں مل سکی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دور میں حجاج کرام کے لئے سفر اور حج بیت اللہ کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا تھا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پہلی حکومت ہے جس نے حج پر کوئی سبسڈی نہیں دی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ حج بیت اللہ کیلئے حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں دیا گیا ریلیف بھی چھین لیا۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حجاج کرام کو نہیں دیا گیا جو قابل افسوس ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت حج سمیت عوام کی بنیادی ضرورتوں پر ٹیکس لگا کر اپنی آمدن بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت نے حج بیت اللہ کے حوالے سے متعلقہ فریقین اور پارلیمان سے مشاورت نہیں کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…