اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹس کا خسارہ مستقل بڑھا جارہاہے جبکہ حکومت کہتی ہے کہ ہم اس پر قابو پالیں گے۔مصنوعی تبدیلی وہ ہوتی ہے جو ایک سال کیلئے ہوتی ہے ، پانچ سال کیلئے نہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پچھلے سالوں میں ہماری شرح نمومزید بہتر ہوئی تھی، مصنوعی تبدیلی وہ ہوتی ہے جو ایک سال کیلئے ہوتی ہے ، پانچ سال کیلئے نہیں ہوتی۔ان کا کہناتھا کہ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ
مستقل بڑھتاجارہاہے جبکہ حکومت کہتی ہے کہ ہم اس پر قابو پالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بغیر سوچے سمجھے روپے کی قیمت میں کمی کردی ، اس کے اثرات عوام نے روز بھگتنے ہیں جو آتے رہیں گے ، حکومت کو اپنی سوچ بدلنی چاہئے جوملا ہے اس کو آگے لیکر چلے۔انہوں نے کہا کہ جو احتجاج تحریک انصاف کی جانب سے کیا گیا تھا ، ہم نے اپوزیشن میں آکر اس احتجاج کا دسواں حصہ بھی نہیں کیا ، روپے کی قدر میں کمی سے حج اخراجات کی مد میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ ہوگیاہے۔