اسلام آباد( آن لا ئن ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری ڈیل سے ناکامی کے بعد اب ڈھیل چاہتے ہیں، پی ا ے سی میں آنے پر شہباز شریف پر یشان نا ہو ں میں کسی سے لڑنے نہیں کمیٹی میں بیٹھنے کے آداب سکھا نے آ رہا ہو ں میرے تجربے کو کو ئی شکست نہیں دے سکتا ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ عمران خان کی ہمت ہے کہ وہ ان حالات میں دوست ممالک کی مدد سے معیشت بہتر کررہے ہیں،
ملکی خزانے کو دس سال میں تباہ و برباد کردیا گیا ان مسائل کے باو جو د وزیر اعظم اپنے پڑوسی ممالک سے مد د لے کر آئی ایم ایف کا پر یشر کم کر رہا ہیں تاکہ آئی ایم ایف ہمیں اس شکنجے تک نا لے کر جا ئیں جہا ں غریب عوام کی چیخیں نکلیں ۔شیخ رشید نے شہباز شریف کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بننے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس ہار بھی گیا تو کمیٹی میں بیٹھوں گا، ریمانڈ کے اندر پروڈکشن آرڈر جاری کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس آدمی پر 56 کمپنی، نندی پور، قائداعظم سولر کا کیس ہو وہ کیسے کسی کا احتساب کرسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی پر وزیراعظم نے قانونی رائے لی ن لیگ کی حکومت میں بھی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا ممبر رہا،سب سے پرانا رکن اسمبلی ہوں۔ریاض فتیانہ کی جگہ میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کا ممبر ہونگا۔میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بیٹھوں گا بھی اور بیٹھنے کے آداب بھی سکھاؤں گا،۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے اچھی طرح واقف ہوں، ان پر کرپشن کے الزامات ہیں ان کا آڈٹ میں کروں گا، جو ڈیفالٹ محکمے چھوڑ کر گیا وہ کیسے احتساب کر سکتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ 12 فروری تک ٹرینوں میں ٹریکنگ سسٹم لگا دیا جائے گا جب کہ تھل ایکسپریس بھی جلد شروع کرنے جارہے ہیں اور اس سال قوم سے 20 ٹرینیں چلانے کا وعدہ کیا ہے تین ٹرینوں کا کرایہ پشاور تا کراچی 1350 روپے ہے، ایم ایل ون اور نالہ لئی بڑے پراجیکٹ ہیں وہ پورے کرنے ہیں،نالہ لئی ایکسپریس وے اور ایم ایل ون میری زندگی کا مقصد ہیں جس دن نالہ لئی ایکسپریس اور ایم ایل ون مکمل ہوا تو میرا مقصد پورا ہو جائے گا اور کوشش ہے کہ ریل رفتار 160 سے 220 کلو میٹر تک ہوجائے