اسلام آباد( آن لائن )عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیزنے “منی بجٹ”پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ سے جاری کھاتوں کاخسارہ کم ہوگا، برآمدات اور مینوفیکچرنگ شعبے کی پیداوارمیں اضافہ ہوگا۔موڈیز کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں اخراجات میں کمی کونظراندازکیاگیااس کے علاوہ محصولات بڑھانے کے اقدامات کوبھی نظرانداز کیاگیا، موڈیز کا کہنا ہے کہ منی بجٹ سے بجٹ خسارہ زیادہ رہے گا،
موجودہ اقدامات سے مالیاتی خسارہ کم نہیں ہوگا،عالمی ریٹنگ کے ادارے کا کہنا ہے کہ منی بجٹ سے خسارے کاہدف حاصل کرنا مشکل ہوگا۔موڈیز کا کہنا ہے کہ مالی سال 2019میں خسارہ جی ڈی پی کے 6فیصد رہنے کاامکان ہے ،حکومتی اقدامات سے جاری کھاتوں کاخسارہ جی ڈی پی کے 4اعشاریہ 7 فیصدکے برابررہنے کاامکان ہے ،پاکستان اورآئی ایم ایف کے مذاکرات جاری رہیں گے۔