پشاور ( آن لائن)4ایم پی او کے تحت گرفتار ملزمان کے رشتہ داروں سے ملاقات میں سپیشل برانچ کے اہلکار کی موجودگی کو لازمی قرار دیدیا ہے ۔ جبکہ پشاورسمیت صوبے بھر سے شیڈول فورتھ سے34ا فراد کے نام خارج کئے جا رہے ہیں ان افراد کے نام شیڈول فورتھ سے ان کے وفات ہونے کے بعد خارج کئے جا رہے ہیں شیڈول فورتھ میں نام شامل کرنے کا اختیار صوبائی محکمہ داخلہ اور و زارت داخلہ کو ہوتا ہے ۔ شیڈول فورتھ میں مجموعی طور پر
خیبر پختونخوا کے تین ہزار سے زائد افراد کے نام فہرستوں میں شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق چار ایم پی او کے تحت گرفتار ہونے والے ملزمان سے ملاقات کے لئے سپیشل برانچ کے اہلکار کی شرکت کی موجودگی کو لازی قرار دیا گیا ہے ۔ اور اس سلسلے میں تمام جیلوں کے حکام کے علاوہ ڈی پی اوز اور ڈی سی اوز کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔ چار ایم پی او کے تحت پشاور سمیت صوبے بھر کے مختلف جیلوں میں درجنوں افراد اس وقت زیر حراست میں ہے۔