ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

امن کا راستہ سیدھا نہیں ، کسی ہاتھی کو ایک نوالہ میں نہیں کھایا جاسکتا،امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی طالبان سے متعلق معنی خیز گفتگو، بڑا دعویٰ کردیا

datetime 31  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل نے کہا ہے کہ امن کا راستہ سیدھا نہیں ہے،مذاکرات سے متعلق ہر بات عام لوگوں میں نہیں کی جاسکتی،ابھی افغان حکومت اور طلبان مذاکرات اور سیز فائر سمیت کئی معاملات رہتے ہیں، بعض لوگ صرف ابتدائی باتوں سے سمجھتے ہیں کہ ہم کسی معاہدہ پر پہنچ گئے ہیں، کسی ہاتھی کو ایک نوالہ میں نہیں کھایا جاسکتا۔

جمعرات کو ٹوئٹر پر ایک بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہاکہ ہم نے دو اہم معاملات پر نتیجہ خیز پیش رفت کی ہے۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ انسداد دہشت گردی اور افواج کے انخلا پر بات ہوئی ہے۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ معاملات حل ہوگئے ہیں۔زلمے خلیل زاد نے کہاکہ ہم نے ان معاملات پر اب تک بات چیت مکمل بھی نہیں کی۔ زلمے خلیل زاد نے کہاکہ ابھی افغان حکومت اور طلبان مذاکرات اور سیز فائر سمیت کئی معاملات رہتے ہیں۔ زلمے خلیل زاد نے کہاکہ بعض لوگ صرف ابتدائی باتوں سے سمجھتے ہیں کہ ہم کسی معاہدہ پر پہنچ گئے ہیں۔زلمے خلیل زاد نے کہاکہ کسی ہاتھی کو ایک نوالہ میں نہیں کھایا جاسکتا۔زلمے خلیل زاد نے کہاکہ چالیس سال سے جاری جنگ ایک اجلاس میں ختم نہیں ہوسکتی۔زلمے خلیل زاد نے کہاکہ خواہ یہ اجلاس ایک ہفتہ تک جاری رہے۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ افغانوں کے پرانے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ اس معاملہ میں کئی کھلاڑی ہیں،بہت سے مسائل ہیں لیکن ہم درست سمت میں گامزن ہیں،مذاکرات ٹھیک جارہے ہیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل نے کہا ہے کہ امن کا راستہ سیدھا نہیں ہے،مذاکرات سے متعلق ہر بات عام لوگوں میں نہیں کی جاسکتی،ابھی افغان حکومت اور طلبان مذاکرات اور سیز فائر سمیت کئی معاملات رہتے ہیں، بعض لوگ صرف ابتدائی باتوں سے سمجھتے ہیں کہ ہم کسی معاہدہ پر پہنچ گئے ہیں

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…