بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محفوظ اور صحت مند خوراک کی طرف بڑا قدم،سبزیوں پر کیڑے مار ادویات کے اثرات پر تحقیق مکمل ،فوڈ اتھارٹی نے عوام کوبڑی خبرسنادی

datetime 31  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )صوبہ بھر میں محفوظ اور صحت مند خوراک کی طرف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سبزیوں پر کیڑے مار ادویات کے اثرات پر تحقیق مکمل کر لی ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیکنیکل ونگ نے محکمہ زراعت کے تعاون سے کی گئی تحقیق کے نتائج ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کو پیش کر دیے ہیں۔

مختلف سبزیوں کے 30 میں 29 سیمپل پاس ہوگئے ہیں جن پرجراثیم اور کیڑے مار ادویات کے اثرات نہیں پائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق عوام کیلئے اچھی اور بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ محفوظ اور صحت مند خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سبزیوں پر کیڑے مار جراثیم اور ادویات کے اثرات پر تحقیق مکمل کر لی ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیکنیکل ونگ نے محکمہ زراعت کے تعاون سے کی گئی تحقیق کے نتائج ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو پیش کر دیے ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیق میں سبزیاں انسانی استعمال کے لیے محفوظ پائی گئیں ہیں۔ تمام نمونے اوپن مارکیٹ میں عام دوکانوں سے خرید کر لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔ جس علاقے کا ایک سیمپل فیل ہواہے وہاں سے مزید سیمپل لیے جائیں گے۔فیل ہونے والے سیمپل پر مزید تحقیق کر نے کا مقصد مسئلے کی جڑ تک پہنچنا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی شق 7 اور شق 57 کے تحت اشیائے خورونوش پر ادویات کے استعمال کی حد کا تعین کر رہے ہیں۔تحقیق کے نتائج اور ادویات کے استعمال کی حد محکمہ زراعت کو بھی بھجوائی جا رہی ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ادویات کے استعمال کی حد کے حوالے سے آگاہی پروگرام بھی ترتیب دے رہی ہے۔ ادویاتی اجزاء کی حد کا تعین اور تحقیق کا مقصد صارف تک محفوظ اشیاء کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…