لاہور (نیوز ڈیسک) گھریلو ملازمہ عظمیٰ کو کس چیز سے مارا کہ وہ زخمی ہو گئی، مالکن ماہ رخ نے آخر کار زبان کھول دی، گھریلو ملازمہ عظمیٰ کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتولہ کی مالکن نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ اس نے لوہے کا مگ عظمیٰ کے سر پر مارا جس سے ہونے والے زخم بڑھتا گیا اور عظمیٰ زندگی کی بازی ہار گئی، پولیس نے آلہ قتل لوہے کا مگ بھی برآمد کر لیا ہے، ماہ رخ نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ عظمیٰ کے سر پر لوہے کا مگ مارا تو وہ شدید
زخمی ہو گئی لیکن میں اسے ڈاکٹر کے پاس نہیں لے کر گئی اس وجہ سے اس کے سر کا زخم بڑھتا گیا، زخم بڑھنے پر اسے اپنی والدہ کے گھر لے گئی جہاں وہ فوت ہو گئی۔ ملزمہ ماہ رخ نے بتایا کہ عظمیٰ کی لاش کو گاڑی کی ڈگی میں رکھ کر ون فائیو کو اطلاع کی کہ میرے گھر کی ملازمہ چوری کرکے فرار ہو گئی ہے اس کے بعد رات بارہ بجے اس کی لاش کو گندے نالے میں پھینک دیا، پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے سے تصاویر حاصل کرنے کے علاوہ دیگر اہم شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں۔