اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ ، حج پالیسی 2019کی منظوری ،ای سی ایل میں شامل 32افراد کے بارے میں بڑے فیصلے کا بھی اعلان

datetime 31  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2019کی منظوری دیتے ہوئے ای سی ایل میں شامل 172افراد میں سے 32کا نام نظر ثانی کمیٹی کو بھجوادیا ہے جبکہ وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم ہوچکی ہے ،آصف زرداری تو اب پکے ای سی ایل میں ہیں،18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو کو زیادہ مالیاتی اختیارات ملے ہیں،وزیراعظم آفس کے اختیارات وزارتی سطح پر لے جائیں گے،

افغانستان میں پاکستان کا گیم چینجر کردار چل رہا ہے،عمران خان کا وژن افغانستان میں استحکام ہے،امریکہ پہلی بار پاکستان کے نقطہ نظر کو سمجھ رہا ہے،پاکامریکہ تعلقات میں مزید بہتری آ رہی ہے، عمران خان نے آکر مشرق وسطیٰ میں سفارتی سطح پر تعلقات کو بدل کر رکھ دیا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان آرہے ہیں،وزیراعظم چاہتے ہیں حاجیوں کو مثالی مراعات دی جائیں ، کوئٹہ سے پہلی بارحج فلائٹ ائی جائے گی، فیصل آباد سے فلائٹ آپریشن ہونگے ۔ جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کو دیتے ہوئے کہاکہ وزیر خزانہ اسد عمر نے کابینہ میٹنگ میں معیشت پر بریفنگ دی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ معیشت کے حالات آج پہلے سے بہت بہتر ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کا پانچ ہزار پانچ سو اکہتر ارب روپے سالانہ خرچہ ہے، یہ پیسے ہم ٹیکس سے اکٹھا کرتے ہیں ۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم اور بعد کی تقسیم بڑی مختلف ہے،اب وفاق دس روپے میں سے چھ روپے صوبوں کو دیتا ہے چار روپے وفاق کے پاس رہ جاتے ہیں ۔فواد چوہدری نے کہاکہ اب ہمیں دو ہزار ارب روپے قرض واپسی کیلئے چاہئیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا ٹیکس بجٹ بہت کم ہے۔ انہو ں نے کہا کہ یہ تمام قرضے پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ سے ورثے میں ملے۔فواد چوہدری نے کہاکہ

اس وقت ہم مشرق وسطیٰ میں اہم پلیئر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے ولی عہد بہت جلد پاکستان آ رہے ہیں ۔فواد چوہدری نے کہاکہ قطر سے بارہ سال بعد کوئی شخصیت پہلی بار پاکستان کے دورے پر آئی۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں پاکستان کا گیم چینجر کردار چل رہا ہے ،عمران خان کا وژن افغانستان میں استحکام ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ امریکہ پہلی بار پاکستان کے نقطہ نظر کو سمجھ رہا ہے بلکہ اس وقت امریکہ پاکستان کا نقطہ نظر فالو کر رہا ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ

پرائم منسٹر آفس میں بہت سے اختیارات ہیں ، ان اختیارات کو منسٹری لیول تک لانے کی کوشش ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ سول سروس ریفارمز پر کام شروع ہو گیا ہے، سول سروس میں سپیشلائزیشن متعارف کرائی جا رہی ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ اے سی آر کا سپیشل سسٹم بھی متعاف کرایا جا رہا ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ بتیس انفرادی مقدمات ریویو کمیٹی کو ریفر کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2019کی منظوری دے دی گئی ہے،فواد چوہدری نے کہاکہ

حج پالیسی کو ریویو کیا گیا ہے، وزیراعظم چاہتے ہیں حاجیوں کو مثالی مراعات دی جائیں ، کوئٹہ سے پہلی بارحج فلائٹ ائی جائے گی، فواد چوہدری نے کہاکہ فیصل آباد سے بھی فلائٹ آپریشن ہونگے ۔فواد چوہدری نے کہاکہ حج کے لئے دس ہزار سیٹیں سینئر شہریوں کے لئے مختص کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حج کیلئے بائیومیٹرک کی سہولت دور دراز علاقوں میں میسر ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ ایک لاکھ 84ہزار کے قریب پاکستانی حج کریں گے،10ہزار بزرگ شہریوں کو حج کوٹہ دیا جائیگا،کم آمدن500 افراد کے لیے حج کوٹہ رکھا گیا ہے تاہم حج کے حوالے سے سبسڈی پر فیصلہ نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…