کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی40700کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی ،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں4ارب60 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت91.61فیصدزائدجبکہ68.81فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔جمعرات کو کاروبار آغاز مجلے جلے رجحان سے ہواتاہم بعدازاں
حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،توانائی،سیمنٹ اورکیمیکلزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس40863پوائنٹس کی بلند سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس192.41پوائنٹس اضافے سے40799.53پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر372کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے256کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،98کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں4ارب60کروڑ34لاکھ90ہزار765روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر81کھرب24ارب7کروڑ79لاکھ44ہزار848روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر23کروڑ95لاکھ27ہزار10شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت11کروڑ45لاکھ19ہزار880 شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے وائتھ پاک لمیٹڈکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت46.00روپے اضافے سے1086.00روپے اور
صنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت41.29روپے اضافے سے874.29روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک ٹوبیکوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت137.59روپے کمی سے2620.00روپے اورماڑی پیٹرولیم کے حصص کی قیمت48.01روپے کمی سے1292.97روپے ہوگئی ۔جمعرات کوپاک انٹرنیشنل بلک کی سرگرمیاں3کروڑ11لاکھ69ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت80پیسے اضافے سے12.64روپے پر
جبکہ ورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ56لاکھ19ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت21پیسے اضافے سے1.81روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس76.85پوائنٹس اضافے سے19577.99پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس419.83 پوائنٹس اضافے سے68267.23پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس32.14پوائنٹس اضافے سے29663.42پوائنٹس پر بند ہوا ۔