پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ،بارشوں سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ۔پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے سے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ،بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مالاکنڈڈویڑن،ہزارہ ڈویڑن،مری،گلیات،گلگت بلتستان،کشمیرمیں برفباری کاامکان ہے۔جبکہ میدانی علاقوں میں
بارش کاسلسلہ جاری رہنے کا بھی امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق تیزبارش کے باعث مالاکنڈ،ہزارہ ڈویڑن،گلگت بلتستان،کشمیرمیں لینڈسلائیڈنگ کے خدشات ہیں پشاورمیں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ،جبکہ پاراچنارمیں17 ملی میٹر، بنوں،مالم جبہ،سوات میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویڑن میں تیز بارشوں کا امکان ہے