اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اوربرطانیہ نے مشترکہ آپریشن کے دوران بچوں سے زیادتی کے ملزم چوہدری اخلاق حسین کو گرفتار کرلیا ۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ نے پنجاب کے شہر سانگلہ میں مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں چوہدری اخلاق حسین کو گرفتار کرلیا گیا ۔ہائی کمیشن کے مطابق اخلاق حسین پر بچوں سے زیادتی کا الزام ہے۔ہائی کمیشن
کے مطابق اخلاق حسین کو برطانوی عدالت 19سال قید کی سزا بھی سنا چکی ہے ۔ہائی کمیشن کے مطابق اخلاق حسین دو دفعہ ریپ اور ایک مرتبہ ریپ کی کوشش کے الزام میں سزا یافتہ ہے۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق ٹرائل کے دوران اخلاق برطانیہ سے فرار ہو کر پاکستان آگیا تھا۔اخلاق حسین کی گرفتار کے لیے 2017 سے پاکستان کے ساتھ رابطہ میں تھا ۔