اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

بیرون ملک سے موبائل فون لانے والوں کیلئے نیا سسٹم لاگو،اوورسیز پاکستانی اپنے ساتھ کتنے موبائل بغیر ڈیوٹی ، ٹیکسز لااور رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ؟خوشخبری سنا دی گئی

datetime 30  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے بیرون ملک سے موبائل فون لانے والوں کیلئے نیا سسٹم لاگو کردیا، پی ٹی اے، ایف بی آر اور ٹیلی کام آپریٹرنے نئے نظام پر اتفاق کرلیا اور اس سلسلے میں ایف بی آر نے نئے نظام کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔اوورسیز پاکستانیز ایک سال میں پانچ موبائل فون پاکستان لاسکے گا،بیرون ملک سے پاکستان آنیوالا شہری آن لائن پورٹل کے زریعے ٹیکسز اور ڈیوٹی جمع کرواسکتا ہے۔

بیرون ملک سے آنیوالا شہری موبائل کی رجسٹریشن اور ٹیکس وڈیوٹی بذریعہ فرنچائزبھی جمع کرواسکتا ہے،شہری نئے موبائل کی رجسٹریشن کیلئے این آئی سی، پاسپورٹ نمبر، آئی ایم ای آئی نمبر بذریعہ WeBOCدرج کروائے،موبائل ڈیوائس تمام ٹیکسز ، ڈیوٹیز کی ادائیگی کے بعد کلئر کردی جائیگی۔اوورسیز پاکستانی بیرون ملک سے پہلا موبائل فون فری بغیر ڈیوٹی اور ٹیکسز لاسکتے اور رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ،دوسرے اور باقی موبائل فون کیلئے سسٹم الیکٹرانک سلپ دیگا جو کسی بھی آن لائن بینک برانچ یا موبائل بینکنگ یا اے ٹی ایم کے زریعے ادا کی جاسکتی ہے،ٹیکس اور ڈیوٹی کی ادائیگی کے بعد موبائل ڈیوائس وائٹ لسٹ میں شامل ہوجائیگی،باہر سے آنیوالے پاکستانی 60یوم کے اندر اندر اپنی موبائل ڈیوائسز وائٹ کرواسکتے ہیں،60 یوم کے بعد انہیں بھی اضافی جرمانہ ادا کرکے اپنی موبائل ڈیوائس کووائٹ کروانا ہوگا،مقامی افراد پی ٹی اے ویب بیسڈ سہولت کو استعمال کرتے ہوئے ڈی آئی آر بی ایس پر اپنی ڈیوائس وائٹ کرواسکتے ہیں،مقامی افراد کی انفارمیشن داخل ہونے کے بعد الیکڑانک رسید جاری ہوگی جو وہ جمع کروائیں گے،قابل ادا ڈیوٹی و ٹیکسز کو ادا کرکے مقامی افراد بھی اپنی ڈیوائسز کو وائٹ کرسکتے ہیں،کورئیر اور ویب کے زریعے سے صرف سی او سی کے حامل درآمدی موبائل رجسڑڈ ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بہت سے کمپنیوں کو پی ٹی اے کی طرف سے سی او سی پہلے سے ہی جاری کیا جاچکا ہے،مقامی موبائل کمپنیوں و تاجروں کیلئے بھی ایف بی آر نے رجسٹریشن کا نیا طریقہ کار وضع کردیا،ان رجسٹرڈ موبائل ہولڈر نزدیکی کسٹمر کلکٹر کے پاس حلفیہ بیان اور آئی ایم ای آئی کی سافٹ کاپی جمع کروائے،حلفیہ بیان جمع کروانے پر متعلقہ کسٹم کلکٹر ان موبائل ڈیوائسزکو رجسٹرڈ کروانے کی تصدیق کریگا،کسٹم کلکٹر کی تصدیق کے بعد سی او سی کی کاپی فراہم کریگا،سی او سی جاری کرنے ہونے کے بعد موبائل تاجرکسٹم اتھارٹی سے رابطہ کرکے موبائل فون حاصل کریگا،موبائل تاجر اپنے تمام موبائل فون ڈیوائسز کے ٹیکسز و ڈیوٹی نیشنل بینک میں جمع کرواسکتے ہیں،ڈپلیکیٹ اور غیر تصدیق شدہ آئی ایم ای آئی نمبر کے حامل موبائل فونز کو ڈربز مستقل طور پر بلاک کررہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…