پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

سانحہ ساہیوال ، زخمی بہن بھائی جنرل ہسپتال میں،ان کی حالت اب کیسی ہے ؟عمیر خلیل اور منیبہ خلیل کس قدر زخمی ہوئے؟ڈاکٹرز نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سانحہ ساہیوال کے زخمی بچوں عمیر خلیل اور منیبہ خلیل کو لاہور جنرل ہسپتال میں بہترین علاج معالجے کی سہولتوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔اتوار کی صبح:15 5بجے ان زخمی بچوں کی ہسپتال آمد سے قبل ہی پرنسپل پروفیسر محمد طیب ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین ،ڈائریکٹر ایدمنسٹریشن ڈاکٹر رانا محمد شفیق اورڈاکٹروں اور نرسز کے ہمراہ ایمر جنسی پہنچ چکے تھے

جہاں 10سالہ عمیر خلیل کے سر سے شیشہ نکالا گیا جبکہ گولی اُس کی ٹانگ سے پہلے ہی آر پار ہو چکی تھی۔اسی طرح 6سال منیبہ خلیل کے دائیں بازو پر شیشہ لگنے کے باعث زخم تھے ،دونوں بچے ہوش میں اور اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر محمد طیب نے ان زخمی بہن بھائی کی مناسب دیکھ بھال و نفسیاتی علاج کو یقینی بنانے کیلئے 6رکنی اعلیٰ سطحی میڈیکل بورڈ قائم کرنے کا اعلان کیا جس کے سربراہ پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر فاروق افضل ہونگے جبکہ ہیڈآف پیڈز پروفیسر آغا شبیر علی ، پروفیسر آف سائیکاٹری ڈاکٹر الطاف قادر ، ایسوسی ایٹ پروفیسر سرجری ڈاکٹر آمنہ جاوید،ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین اور ڈائریکٹر ایمر جنسی رانا محمد شفیق اس میڈیکل بورڈ کے ممبران میں شامل ہیں۔ گزشتہ دوپہردونوں بچوں کی حالت تسلی بخش ہونے پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز یونٹ IIکے پرائیویٹ روم میں منتقل کر دیا گیا ۔پروفیسر محمد طیب نے کہا کہ ڈاکٹرز اور نرسز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو24گھنٹے ان بچوں کے پاس ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر ایمرجنسی رانا محمد شفیق تمام معاملات کی نگرانی کریں گے ۔ پرنسپل پروفیسر محمد طیب اور ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے بچوں کے مامو ں نعیم اور اُن کے چچا عمران سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ان بچوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ بلا شبہ ساہیوال کا واقعہ کسی سانحہ سے کم نہیں اور دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں اور اُن کی تکلیف کو کم کرنے کیلئے تمام وسائل برؤئے کار لائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…