کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان نے کہا ہے کہ 2019 پاکستان کے لئے اہم ترین سال ثابت ہوگا، 2019 آئندہ سالوں کی سمت کا تعین کرے گا، 2020 کپتان کے لئے خطرناک سال ثابت ہوگا جبکہ نفیسہ شاہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں دو پاکستان ہیں، ایک میں پی پی قیادت کے خلاف ناشتے اور لانڈری کے بلوں پر 16، 16 ریفرنس دائر کیے جا رہے ہیں، دوسرا جہاں آف شور کمپنیاں سامنے آنے کے بعد بھی این آر او دے دیا جاتا ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا سیاست اور معیشت کے لیے یہ سال اہم ہے، آصف علی زرداری کو آج آزاد دیکھنے کا خواب دیکھ رہا ہوں۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا عمران خان نے لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کیا، اس لیے اب عوام ان کے خلاف ہیں، جس کا نتیجہ انہیں الیکشن میں مل جائے گا۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں دو پاکستان ہیں، ایک وہ ہے جہاں پی پی قیادت کے خلاف ناشتے اور لانڈری کے بلوں پر 16، 16 ریفرنس دائر کیے جا رہے ہیں، دوسرا وہ ہے جہاں آف شور کمپنیاں سامنے آنے کے بعد بھی این آر او دے دیا جاتا ہے۔