اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ یو اے ای 3 بلین ڈالر کاپہلے اعلان کرچکا ہے ٗولی عہد کے دورے پرآئل ریفائنریز پر بات فائنل ہوئی ہے ٗ باقی معاملات پر بھی بات چیت فائنل ہوگئی ہے ٗمتحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد زید بن النہیان کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔
سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد زید بن النہیان کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد پاکستان کے دورے پر آئے ہیں ٗولی عہد پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ولی عہد نے وزیر اعظم عمران خان کو بتایا کہ وہ پچاس سال پہلے اپنے والد کے ساتھ پہلی بار پاکستان آئے تھے اور 1985تک پاکستان آتے رہے ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ اور کھڑا ہوا ٗ ولی عہدنے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے ۔وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قریبی تعلقات ہیں اور ولی عہد کے دورے سے دوطرفہ تعلقات مزید گہرے ہونگے ۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات نے پہلے ہی معاشی پیکج دے دیا ہے ٗتین بلین ڈالر کا پہلے ہی اعلان کر چکا ہے ٗولی عہد کے دورے کے موقع پر آئل ریفائنری کی سرمایہ کاری پر بات چیت فائنل ہوئی ہے اورباقی معاملا ت پر بات چیت تقریباً فائنل ہوگئی ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ یو اے ای 3 بلین ڈالر کاپہلے اعلان کرچکا ہے ٗولی عہد کے دورے پرآئل ریفائنریز پر بات فائنل ہوئی ہے ٗ باقی معاملات پر بھی بات چیت فائنل ہوگئی ہے ٗمتحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد زید بن النہیان کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔