اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

آپ کیلئے سب کچھ حاضر ہے؟ کپتان کی سادگی نے ترک صدر کا دل جیت لیا، طیب اردوان کب پاکستان آنیوالے ہیں اور پاکستانیوں کیلئے کیا تحفہ ساتھ لائینگے؟شاندار اعلان کر دیا گیا

datetime 5  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ وزیر خارجہ عمران خان کی ترک صدر سے ملاقات کامیاب رہی ٗ ترک صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے ٗ وفد میں سرمایہ کاری کے خواہشمند کاروباری پاکستان آئیں گے ٗپاکستان اور ترکی کے درمیان ہائی لیول کوآپریٹو کونسل پر پلان مرتب کیا جائیگاٗ 2019کے وسط میں پاک ترک وزراء خارجہ ملاقات میں حکمت عملی تیار

کی جائیگی ٗترک صدر جلد پاکستان آئیں گے ۔ ہفتہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دو روزہ دورہ ترکی کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ترکی کے طیب اردگان کے ساتھ جامع ملاقات رہی۔انہوںنے کہا کہ میری وزیر خارجہ ترک سے ملاقات ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترک وزیر خارجہ کو افغانستان کی صورتحال کو اعتماد میں لیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیریا کی صورتحال پر ترک وزیر خارجہ نے اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ترکی میں سرمایہ کاروں سے بھی اچھی ملاقاتیں ہوئیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان ترکش بزنس کونسل سے بہت اچھی نشست ہوئی۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند شخصیات سے ملاقات ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ترکی کے سرمایہ کار پاکستان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر میں دلچسپی رکھتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ صحت اور زراعت کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر بات چیت ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان ہائی لیول کوآپریٹو کونسل پر پلان مرتب کیا جائیگا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ ہائی لیول کوآپریٹو کونسل پر منصوبہ بندی کرینگے،انہوںنے کہاکہ 2019کے وسط میں

پاک ترک وزراء خارجہ ملاقات میں حکمت عملی تیار کی جائیگی ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ترکی اور افغانستان کے درمیان ٹرائی لیٹرل سمٹ ہوگا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سہ طرفہ تعلقات سمت پر وزیر اعظم آمادگی ظاہر کی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہ اکہ افغان صدر نے بھی سمت میں شرکت پر مثبت جواب دیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ترک صدر نے کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان آئینگے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ترک صدر اپنے ساتھ بہت بڑا وفد لیکر پاکستان آئیں گے ٗترک صدر کے وفد میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند کاروباری پاکستان آئیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…