جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

اعلیٰ عہدوں پر فائز29اہم شخصیات نے شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس میں نیب کاگواہ بننے پر رضامندی ظاہر کردی، ن لیگ میں ہلچل

datetime 1  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس میں نیب کے گواہ بن گئے نیب نے سابق چیرمین پی ایل ڈی سی طاہر خورشید، عارف مجید بٹ، اسرار سعید سمیت 29 گواہوں کو سابق وزیر اعلی کے خلاف گواہی کے لیے تیار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف،

فواد حسن فواد سمیت دیگر ملزمان کیخلاف 29 گواہان پر مشتمل لسٹ تیار کرلی ہے۔ نیب کے گواہوں کی فہرست میں وعدہ معاف گواہ، بیوروکریٹس اور نیب کے اپنے افسر بھی شامل ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا نام نیب کے گواہوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک کے علاوہ سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی طاہر خورشید اور ایل ڈ ی اے کے چیف انجینئر عارف مجید بٹ نیب کے وعدہ معاف گواہ ہوں گے، دونوں افسر پہلے ہی جوڈیشل مجسریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں، جس میں انہوں نے سابق وزیراعلی شہباز شریف اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔سابق چیف ایگزیکٹیو پی ایل ڈی سی شیخ لطیف، سابق چئیرمین پی ایل ڈی سی شیخ علاو الدین کے نام بھی گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں، نیب نے اپنے 6 افسروں کو بھی بطور سرکاری گواہ کے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور گواہوں کی فہرست میں ان کے نام شامل کیے ہیں۔نیب کے مطابق شہباز شریف کے خلاف دائر کردہ ریفرنس کی نقول تین جنوری کو ملزموں کو فراہم کر دی جائیں گی اور فرد جرم عائد ہونے کے بعد گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کا عمل شروع ہو گا، نیب نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ 29 گواہوں میں سے پہلے کس کے بیان ریکارڈ کروائین جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…