نیا سال پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے لیے مہربان ثابت زبردست تیزی،ایک ہی دن میں متعدد ریکارڈ ٹوٹ گئے

1  جنوری‬‮  2019

کراچی (این این آئی)نیا سال پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے لیے مہربان ثابت ہوا،کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوزبردست تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی37100،37200،37300،37400،37500،37600،37700،37800اور37900 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب59ارب54 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت57.24فیصدکم

جبکہ68.73فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37046پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز نے توانائی، بینکنگ،کیمکلز اورسیمنٹ سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی جس کے نتیجے مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس کی 38000کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی تاہم مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور مارکیٹ میں خریداری سے گریز گیاجس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس38000کی سطح برقرار نہ رکھ سکاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس929.10پوائنٹس اضافے سے37995.77پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر339کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے233کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،88کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب59ارب54 کروڑ9لاکھ56ہزار495روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا

جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر78کھرب52ارب32کروڑ75لاکھ16ہزار795روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر9کروڑ66لاکھ62ہزار990شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت12کروڑ93لاکھ97ہزار570 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت400.00روپے اضافے سے9400.00روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت99.00روپے اضافے سے2999.00روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت80.00روپے کمی سے2210.00روپے اورایبٹ لیبارٹری کے حصص کی قیمت16.97روپے کمی سے614.08روپے ہوگئی ۔منگل کوپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ19لاکھ92ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت1.00روپے اضافے سے26.06روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں63لاکھ6ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت1.11روپے اضافے سے23.41روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس579.33پوائنٹس اضافے سے17753.05پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس2194.60 پوائنٹس اضافے سے63368.16پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس586.94پوائنٹس اضافے سے28630.32پوائنٹس پر بند ہوا ۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…