اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہباز شریف دور کے بھرتی کئے گئے افراد کو فارغ نئے لوگ بھرتی کرینگے، پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نے اچانک ایسا اعلان کر دیاکہ ہلچل مچ گئی

datetime 1  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سالانہ بلدیاتی بجٹ کا 30 فیصد دیہاتوں پر خرچ ہو گا، اورنج ٹرین ہمارے لیے سفید ہاتھی ہے، میری کوئی اسٹیل مل جدہ میں نہیں تھی اور نہ ہی میں کبھی لندن میں جاکر چھپا ہوں۔ مخالفین کس منہ سے میری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے وزیر بلدیات علیم خان نے لاہور میں

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لارڈ میئر بتادیں کہ میں نے کسی بھی گلی کا اپنے ہاتھوں سے افتتاح کیا ہو جب کہ میئر کے پاس پہلے سے زیادہ اختیارات موجود ہیں۔انہوں ںے کہا کہ میری کوئی اسٹیل مل جدہ میں نہیں تھی اور نہ ہی میں کبھی لندن میں جاکر چھپا ہوں۔ مخالفین کس منہ سے میری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں ںے کہا کہ ہم نے کوئی ایک بھی کیس قومی احتساب بیورو (نیب)کو نہیں بھجوایا ہے۔پریس کانفرنس سے قبل وزیر بلدیات علیم خان نے لاہور کی صفائی سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے 44 زونل آفیسرز نے شرکت کی۔علیم خان نے لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے جب کہ ہماری قیادت نے تبدیلی کا وعدہ کیا ہوا ہے۔پریس کانفرنس سے قبل وزیر بلدیات علیم خان نے لاہور کی صفائی سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے 44 زونل آفیسرز نے شرکت کی۔علیم خان نے لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے جب کہ ہماری قیادت نے تبدیلی کا وعدہ کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹھ ہزار ورکرز اور اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود شہر میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے اور اگر صورتحال یہی رہی تو ہم نئے لوگوں کو بھرتی کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…