جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے پنجاب اور پختونخوا میں پارٹی تنظیمی ڈھانچے کو تبدیل کردیا، پارٹی کا نیاڈھانچہ ترتیب دیا جائے گا

datetime 31  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور پختونخوا میں پارٹی تنظیمی ڈھانچے کو تبدیل کرتے ہوئے ریجنز کو ختم کرکے ڈویژنزکوبحال کر دیا،مرکزی تنظیم کے بعد صوبائی، ڈویڑنل، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر پارٹی کا ڈھانچہ ترتیب دیا جائے گا۔پی ٹی آئی چیئرمین اوروزیر اعظم عمران خان نے تمام سطحوں پر تنظیمی ڈھانچے بلاتاخیر مکمل کرنے،

تنظیم سازی کیساتھ پارٹی آئین سازی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔پیر کو وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے ملاقات کی اور پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا اورپنجاب اور پختونخوا میں ریجنز کو ختم کرکے نئے نظام کے تحت ریجنز کی جگہ ڈویڑنز کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا،مرکزی تنظیم کے بعد صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر پارٹی کا ڈھانچہ ترتیب دیا جائے گا ۔مقامی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کا تقرر مقامی حکومتوں کے نظام سے مطابقت میں کیا جائے گا ۔ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے سیکرٹری جنرل کو تمام سطحوں پر تنظیمی ڈھانچے بلاتاخیر مکمل کرنے ،تنظیم سازی کیساتھ پارٹی آئین سازی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں نئے تنظیمی ڈھانچے کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی جانب سے جاری کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور پختونخوا میں پارٹی تنظیمی ڈھانچے کو تبدیل کرتے ہوئے ریجنز کو ختم کرکے ڈویژنزکوبحال کر دیا،مرکزی تنظیم کے بعد صوبائی، ڈویڑنل، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر پارٹی کا ڈھانچہ ترتیب دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…