سعودی عرب اور امارات کے بعد ایک اور دوست ملک سے کریڈٹ پر تیل کی فراہمی کا معاہدہ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب

31  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خزانہ اسد عمر نے آذربائیجان سے کریڈٹ پر تیل کی فراہمی کے معاہدے کی منظوری اور یوریا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی کیلئے  منگل کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پبلک سیکٹر کے گندم اسٹاک کی برآمد پر رپورٹ کا جائزہ لیا جائیگا ٗ

پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے فنڈز کے انتظام اور آدھی گیس فیلڈ میں گیس کی اضافی پیداوار کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ فراہم کرنے پر غور کیا جائیگا۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آذربائیجان نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو اسٹیٹ آئل کمپنی آف آذربائیجان ری پبلک (ایس او سی اے آر) کے ذریعے طویل المدتی معاہدے کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کی پیشکش کی تھی۔دونوں ممالک نے فروری 2017 کو تیل اور گیس کی مصنوعات کی فراہمی کیلئے بین الحکومتی معاہدے کا فیصلہ کیا تھا جس میں فرنس آئل،پیٹرول، ڈیزل اور لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) شامل ہیں جس کے بعد اب پاکستان اسٹیٹ آئل اور اسٹیٹ آئل کمپنی آف آذربائیجان ری پبلک 4 سے 6 مہینے میں 10 سے 15 کروڑ ڈالر کی کریڈٹ سہولت پر موٹر گیسولین (پیٹرول) کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایک لاکھ ٹن کی درآمد کے باوجود یوریا کی بڑھتی ہوئی قیمت میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے فنڈز کے انتظام اور آدھی گیس فیلڈ میں گیس کی اضافی پیداوار کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ فراہم کرنے پر غور کیا جائیگا۔  وزیر خزانہ اسد عمر نے آذربائیجان سے کریڈٹ پر تیل کی فراہمی کے معاہدے کی منظوری اور یوریا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی کیلئے  منگل کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…