منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

نواز شریف جیل کے اندر میوزک کی کلاس پڑھائیں گے ، زرداری جیل میں ڈانس کی تربیت دینگے،فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کو طیش دلادیا،حیرت انگیز دعوے

datetime 29  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ172افراد کا ای سی ایل میں نام چالیس چوروں کے کردارکی عکاسی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت علی بابا کا کردار ادا کرتے ہوئے ان کے سرغنہ آلِ زرداری اور آلِ شریف کا مقدر جیل ہے،نواز شریف جیل کے اندر میوزک کی کلاس پڑھائیں گے او ر زرداری جیل میں ڈانس کی تربیت دیں گے۔یہ بات انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سبزہ زار میں کابینہ اجلاس کے بعد پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں آصف علی زرداری و نواز شریف عوام کو دھوکہ دینے کے لیے آپس میں بٹیروں کی طرح لڑتے رہے لیکن اندرونِ خانہ ان کی محبت چاند و چکوری کی سی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب علی بابا کا دور ہے جس میں کسی کرپٹ اور چور کو نہ کوئی ڈھیل ملے اور نہ ہی ڈیل۔ انہوں نے کہا اس لیے اب چوروں کے ہوش اڑ چکے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بہاول پور میں منعقدہ کیے گئے صوبائی کا بینہ کے اجلاس کے ایجنڈے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں دور دراز کے علاقوں میں تعینات ڈاکٹرز کی تنخواہیں بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں کے لیے 279وینٹی لیٹرز اور انتہائی نگہداشت ( آئی سی یو) بیڈز فوری فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں ڈی جی خان اور سیالکوٹ کے میڈیکل کالجز کے ایڈہاک اسسٹنٹ پروفیسرز کو بھی مستقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں پنجاب واٹر کونسل کے قیام اور واٹر پالیسی کی بھی حتمی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت پانی کے ذخائر کا درست استعمال سمیت نئے آبی وسائل کی دستیابی ، ڈیمزو پانی کی درست تقسیم کی مینجمنٹ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں چولستان یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈاینمل سائنسز بہاول پور کے وائس چانسلر کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفےئر کے سات مختلف پراجیکٹس میں بھرتی پالیسی کا از سرنو جائزہ لیا گیا ہے اور ان پراجیکٹس میں نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جن میں معذور افراد کی تین فیصد بھرتی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بھرتیوں پر عائد پابندی کو ان پراجیکٹس کے لیے نرم کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا پنجاب یونیفارم ٹرانسپورٹ پالیسی کی منظوری دی گئی ہے جس کے مطابق سرکاری افسران و و زراء کو بہ لحاظ عہدہ گاڑیوں کے استحقاق کی منظوری دی گئی ہے جس کا مقصد وسائل کی درست اور مساویانہ تقسیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کے ایکٹ2011ء کے مطابق بھی اہم امور کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارن سرمایہ کار کمپنیوں اور سی پیک کے تحت پراجیکٹس میں مقامی مزدور کو روزگار مہیا کرنے کے لیے بھی پالیسی کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت فارن کمپنیوں کو معاہداتی بنیاد پر پابند بنایا جائے گا کہ وہ مقامی ہنر مند مزدو ر اور تکنیکی افراد کو مرحلہ وار سوفیصد تک روزگار مہیا کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تمام شہروں کو یکساں اہمیت دیتے ہیں اور پنجاب کابینہ کا اجلاس بہاول پور میں منعقد کرنے کا مقصد بھی اس شہر کو بالخصوص اور جنوبی پنجاب کو بالعموم اہمیت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی مافیاز کے خلاف کسی بھی حکو مت نے ہاتھ نہیں ڈالاجبکہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے سسلین مافیا ، لینڈ مافیا اور انڈر ورلڈ کے مافیاز اور کرپٹ عناصر کے گرد شکنجہ کس دیا ہے اور وقت دور نہیں جب تمام افراد کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں گے اور قانون کی بالادستی قائم ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…