ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت نے عوام کوماموں بنا دیا، 250روپے کا فارم بیچا اور پیسے لیکر رفوچکر!! نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کےپہلے مرحلے کے آغاز پر ہی 85ہزار افراد کیساتھ 21کروڑ سے زائد کا فراڈ

datetime 29  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی حکومت نے فیصل آباد والوں کو ماموں بنا دیا، ، دائیں دکھا کر بائیں جانب مار دی گئی ، 250روپے کا فارم بیچا، 21کروڑ جمع کرکے حکومت رفو چکر ، نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم میں 85ہزار افراد کے ساتھ فراڈ، فیز ون سے فیصل آباد کا نام آئوٹ کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی سٹی 41کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے فیصل آباد والوں کو ماموں

بناتے ہوئے دائیں دکھا کر بائیں مار دی ۔ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم میں 85ہزار افراد کے ساتھ فراڈ سامنے آگیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کا فارم 250روپے میں فروخت کیا اور اس مد میں 21کروڑ روپے سے زائد رقم اکٹھی کی گئی اور اب حکومت رفو چکر ہو چکی ہے۔ فیصل آباد میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کا منصوبہ لٹک گیا ہے ، پنجاب ہائوسنگ ذرائع کے مطابق پہلے فیز میں فیصل آباد میں منصوبے پر عملدرآمد نہیں ہو گا۔ گھر کےخواہشمند 85ہزار افراد قطار میں کھڑے ہو کر گھنٹوں انتظار کے بعد فارم جمع کروا چکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ صوبائی وزیر ہائوسنگ محمود الرشید نے اکتوبر میں پہلے فیز میں فیصل آباد میں سکیم کا وعدہ کیا تھا۔ میڈیا سے اسوقت بات کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پراجیکٹ کا آغاز فیصل آباد شہر سے کیا جائے گا تاہم اب اسے منصوبے کے فیز ون سے نکال دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہائوسنگ سکیم کیلئے تاحال جگہ کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا ۔ پہلے مرحلے میں گھر نہ بننا کا معاملہ سامنے آنے پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے فیصل آباد کے لیگی ایم پی اے رانا علی عباس نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ رانا علی عباس کا کہنا تھا کہ چونکہ پورے پنجاب سے لوگ یہاں آکر آباد ہیں اور اس منصوبے کی

یہاں زیادہ ضرورت تھی، حکومت نے پہلے فیز میں فیصل آباد کو ہی نکال دیا، حکومت صرف بڑھکیں مار رہی ہے عملی طور پر ان لوگوں نے کچھ نہیں کرنا۔50لاکھ گھر صرف دیوانے کا خواب ہی ہے۔ خیال رہے کہ صوبائی وزیر ہائوسنگ فیصل آباد کے اپنے دوسرے کے دوران فیصل آباد کو پہلے مرحلےسے آئوٹ اور دیگر تین اضلاع کو شامل کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ہم نیا ہائوسنگ سکیم تین شہروں میں شروع کر رہے ہیں جن میں لودھراں، چشتیاں بہاولنگر اور اوکاڑہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے فیصل آباد میں یہ سکیم ترجیحی بنیادوں پر بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ اب حکومت کا فیصلہ سامنے آنے پر عوام نے اس سکیم پر بھی حکومتی یوٹرن پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…